Aaj Logo

Published 15 Jan 2021 09:37pm

پی آئی اے طیارہ معاملہ، ملائیشیا کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں،شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملائیشیا کا اس سارے معاملے کا کچھ لینا دینا نہیں ۔ لیز کرنے والی کمپنی ملائشیا کی تھی نہ ہی وہاں کوئی کیس چل رہا تھا ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے رد عمل دیااور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا طیارہ بارہ سال قبل لیز پر لیا گیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹ کم ہونے پر نئے ریٹ کیلیے بات چیت ہو رہی تھی ۔ اگر پی آئی اے پیسے لٹاتا رہتا تو تنقید کرنے والے خوش ہوتے ۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ ہمیں بطور پاکستانی پی آئی اے کی منیجمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

Read Comments