Aaj News

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، روپیہ ایک بار پھر اپنی قدر کھونے لگا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 217.75 روپے کا ہوگیا۔
Published 23 Aug, 2022 12:24pm

پاکستان میں روپیہ ایک بار پھر اپنی قدر کھونے لگا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 217.75 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے ایک پیسہ اضافہ ریکاڈ کیا گیا، اور ڈالر 216 روپے 66 پیسے کی سطح تک پہنچا۔

گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

State Bank Of pakistan

currency rates

dollar rates