Aaj News

ملک میں ڈالر پھر بے قابو، روپے مزید سستا ہوگیا

ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے ایک پیسہ اضافے ہونے کے بعد ڈالر 216 روپے 66 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے
Updated 22 Aug, 2022 09:04pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے روپے گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں پیر کے روز ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے ایک پیسہ اضافے ہونے کے بعد ڈالر 216 روپے 66 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمتِ فروخت 219 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 214 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

USA

Pakistan Rupee