Aaj News

بلدیاتی انتخابات کاانعقاد: سندھ ہائیکورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

یہ درخواستیں جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائرکی گئی تھیں۔
Published 22 Aug, 2022 11:24am

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد سے متعلق درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےمیں تاخیر سے متعلق یہ درخواستیں جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائرکی گئی تھیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، شفاف الیکشن کرانےکی ہدایت دینا کیا ضروری ہے؟۔

جماعت اسلامی کے وکیل نے اپنےدلائل میں کہا کہ مرتضیٰ وہاب سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہیں اورعہدےکا ناجائزفائدہ اٹھارہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ بیلٹ پیپرز ناظرکو تحویل میں لینے کا حکم دیا جائے جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہرکام ناظر کوہی دے دیں، ناظرکوصرف پاکستان چوک پرلٹکانارہ گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے وکیل نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ درخواست مستردکی، عدالت 28 اگست کوبلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکاحکم دے۔

سندھ ہائیکورٹ نے دلائل کے بعد فوری الیکشن کرانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا جسے آج ہی سنایا جائے گا۔

local bodies election

pti

Jamaat e Islami

Sindh High Court