‘کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے’

Published 21 Aug, 2022 01:35pm
By

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں، اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف اتھارٹی بھی بن جائے گی، یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بڑا پھڈا ہوسکتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.