Aaj News

عمران خان کی زیرِ قیادت اسلام آباد میں ریلی، ڈپٹی کمشنر نے خبردار کردیا

عمران خان نے آج راولپنڈی سے ایف نائن پارک اسلام آباد تک شہباز گل پر تشدد کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے
Updated 20 Aug, 2022 09:23am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ریلی کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے انتباہ جاری کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے شہر میں پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن سوشل میڈیا ایک بار پھر جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں پانچ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے آج (ہفتہ) راولپنڈی سے ایف نائن پارک اسلام آباد تک شہباز گل پر تشدد کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔

Islamabad

imran khan

shahbaz gill

pti rally