عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کی توہین پر نوٹسز جاری
By
الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو توہینِ الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے علاوہ اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔
ترجمان ای سی پی نے بتایا کہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.