Aaj News

جمیل احمد اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر مقرر

تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Published 19 Aug, 2022 12:59pm

جمیل احمد کو پانچ سال کی مُدت کے لئے اسٹیٹ بینک کا گورنرتعینات کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی سفارش پرجمیل احمد کی بطورگورنراسٹیٹ بینک تعیناتی کی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جمیل احمد کی خدمات مختلف اعلیٰ عہدوں پر30 سال سے زیادہ عرصے پرمحیط ہے۔

جمیل احمد1991 سے اسٹیٹ بینک کے مختلف عہدوں بشمول ڈپٹی گورنراور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

SBP

Pakistan

State Bank Of pakistan