Aaj News

خلیل الرحمان قمر اپنی اہلیہ کے علاوہ اور کس سے ڈرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ خرچے کے پیسے بھی اہلیہ سے مانگنے پڑتے ہیں
Published 19 Aug, 2022 03:02pm

معروف ڈراما نگارخلیل الرحمان قمرآئے روزاپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں رہتے ہیں تاہم اس بارانہوں نے یہ بتایاہے کہ وہ اپنی زندگی میں موجود 2 خواتین سے ڈرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان نے اپنے گھر کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ کہا کہ وہ اہلیہ کے علاوہ بیٹی سے بہت ڈرتے ہیں۔

اسی دوران جب میزبان نے خلیل الرحمٰن کی بیٹی سے پوچھا کہ آپ کوبابا سے بات منوانی ہوتی ہے توکیا آسانی سے مان جاتے ہیں، جس پر بیٹی نے کہا کہ “یہ سوال آپ بابا سے ہی پوچھیں”۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن نے کہا کہ یہ بات لوگوں کو پتہ ہے کہ میں اپنی اہلیہ سے ڈرتا ہوں لیکن میں سب سے زیادہ اپنی بیٹی سے ڈرتا ہوں ، مجھ میں اسے انکار کرنے کی جُرت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی جوکچھ کمایا وہ سب کچھ اپنی اہلیہ کے ہاتھ میں رکھا اورمیں ان سے حساب نہیں لے سکتا بلکہ مجھے ان سے خود خرچے کے پیسے مانگنے پڑتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن نے مزید کہا کہ مہنگائی کے حساب سے اخراجات بڑھ چکے ہیں.

Pakistan

Khalil ur Rehman Qamar