کورونا مزید چارافراد کی جانیں نِگل گیا

Published 19 Aug, 2022 10:09am
By

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ اب تک نہ رُک سکا جس کی وجہ سے مزید چار افراد کی اموات واقع ہوگئیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 510 مثبت کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 2.80 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ 4 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.