Aaj News

ڈالر کو دوبارہ پَر لگ گئے، روپے مزید سستا

جمعرات کے روز انٹر بینک میں 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 214 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے
Published 18 Aug, 2022 04:52pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 214 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 54 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 218 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

SBP

USA

Pakistan Rupee