عمران خان کے این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد

Published 17 Aug, 2022 08:23pm
By

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کی نشست سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

ضلعی الیکشن کمشنر نے عمران خان کے فیصل آباد این اے 108 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات پر تسلی بخش جواب نہ مہیا کرنے پر عمران خان کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دستخط اور انگھوٹے کی تصدیق کے لئے ذاتی حیثیت سے طلب کر رکھا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.