Aaj News

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا
Published 17 Aug, 2022 06:18pm

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 5 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 4 ہزار 715 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 5 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 770 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

karachi

Gold prices

pakistan gold prices