آرمی چیف جنرل باجوہ کے لیے متحدہ عرب امارات کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز

Published 17 Aug, 2022 10:23am
By

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات نے ملک کے دوسرے سب سے بڑے اعزاز “آرڈر آف دی یونین میڈل” نوازا ہے۔

سرکاری دورے کے دوران آرمی چیف کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کواستوارکرنے کی کوششوں سراہتے ہوئے اعلیٰ اعزازدیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

ٹوئٹر پرجاری بیان کے مطابق کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر (یو اے ای) کے صدر نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو “آرڈر آف دی یونین میڈل” سے نوازا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.