پاک فضائیہ کے 7 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

Published 15 Aug, 2022 10:55pm
By

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے 7 افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل کے عہدے پر فاروق ضمیر آفریدی اور اورنگزیب احمد کو ترقی دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور اقبال اور ایئر حاکم رضا کو بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پرترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ ایئر وائس مارشل بننے والوں میں طارق محمود غازی، محسن محمود اور طاہر محمود بھی شامل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.