Aaj News

مصر، گرجا گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 41 افراد ہلاک

بھگدڑ کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے
Published 15 Aug, 2022 01:40pm

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں گرجا گھر میں خوفناک آگ لگنے سے متعدد بچوں سمیت 41 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

واقعے پروزیرصحت نے اپنے بیان میں کہا کہ آگ لگنے کے باعث بھگدڑ مچی، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آتشزدگی کا واقعہ مصر میں حالیہ برسوں میں آتشزدگی کے بدترین سانحات میں سے ایک تھا۔

خیال رہے کہ گرجا گھر میں ہفتہ واردعائیہ تقریبات جاری تھیں، جس میں تقریبا پانچ ہزار افراد شریک تھے۔

Middle East

cairo

egypt fire