ملک میں امریکی ڈالر پر روپے کے وار جاری

Updated 15 Aug, 2022 06:33pm
By

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ایک روپے 51 پیسے مزید گراوٹ کا شکار ہونے کے بعد ڈالر 213 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 214.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر تین روپے 39 پیسے کم ہوکر 215 روپے 49 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.