Aaj News

جیکب آباد: غیرت کے نام پر مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت دوافراد جاں بحق

واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا
Published 15 Aug, 2022 09:57am

جیکب آباد: غیرت کے نام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہو گئے،ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل ٹھل کے تھانہ میر پور برڑو کی حدود گاؤں لیاقت کھوسو میں پیش آیا۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عابدہ کھوسو اورعبدالوہاب کھوسو کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ایک ملزم عابد کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم مقتولہ خاتون کا بھائی بتایا جاتا ہے لیکن تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

sindh

Honor Killing

Jacobabad