ڈالر مزید سستا، سونے کی قیمت میں بھی کمی

Published 12 Aug, 2022 12:31pm
By

امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپے کی قدرمیں اضافہ ہورہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر3 روپے 38 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 215 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹویٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کی قدرمیں 1.38 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 1400 سو روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق خالص سونے کی قیمت فی تولہ ایک لاکھ 41 ہزار سات سو روپے رہی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 سو روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار چار سو 85 روپے ہوگئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.