Aaj News

پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عطاء اللہ تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
Updated 12 Aug, 2022 01:04pm

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکی، درخواست میں چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کوہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا، کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، جلسے کے لیے آسٹرو ٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔

عطاء اللہ تارڑ نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ہاکی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔

lahore

Lahore High Court

PTI jalsa

PM Shehbaz Sharif

PML-N

Ataullah Tarar