کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

Published 12 Aug, 2022 08:53am
By

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ پانی جمع ہونے سے گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی تیز بارشوں نے جھل تھل ایک کردیا جبکہ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر کی گلیاں پانی جمع ہونے سے سیلابی منظر پیش کرنے لگیں۔

ملیر ، کورنگی، بہادرآباد، گرومندر، نمائش چورنگی ، جمشید روڈ اور ایم اے جناح روڈ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ قائدآباد، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن، میمن گوٹھ، گلشن حدید سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کا حالیہ سلسلہ 14 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.