Aaj News

پی ٹی آئی نے پاکستان کو بھارت سے زیادہ نقصان پہنچایا: خرم دستگیر

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کبھی آرمی چیف سے متعلق بات نہیں کی لیکن ہمارے سیاسی مخالفین اس ضمن میں کئی بیانات دے چکے ہیں
Published 11 Aug, 2022 10:59pm

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کو بھارت سے زیادہ پہنچایا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “روبرو” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے بغاوت کی، شہباز گل کا بیان سب کے سامنے موجود ہے، البتہ ہم نے اداروں پر تنقید ضرور کی ہے مگر کبھی بغاوت نہیں کی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کی جماعت فاشسٹ ہے جس نے پاکستان کو بھارت سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی آرمی چیف سے متعلق بات نہیں کی لیکن ہمارے سیاسی مخالفین اس ضمن میں کئی بیانات دے چکے ہیں، فضل الرحمان اور مریم نواز کے بیانات بھی عوام کے سامنے چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر جعلی حکومت قابض ہے اسی لئے ہم مقبوضہ اسمبلی میں واپس نہیں آسکتے، موجودہ بحران الیکشن کے بغیرختم نہیں ہوگا تاہم عمران خان کی کامیابی کے ڈر سے انتخابات نہیں کروائے جارہے۔

pti

imran khan

shahbaz gill

Fawad Chaudhary

PML-N