ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Published 11 Aug, 2022 10:04pm
By

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا حتمی سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.