Aaj News

‘نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتا ہے قوم کو نہیں’

قوم نے دیکھا عمران خان نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے، وزیراعظم
Published 10 Aug, 2022 10:48pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں قوم نے دیکھا کہ عمران خان نے اداروں کے خلاف کیا زبان استعمال کی، نیازی خود کو بےوقوف بنا سکتا ہے قوم کو نہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قوم نے دیکھا عمران خان نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت انگیز ٹرینڈز چلائے۔

وزیراعظم نے سوال کیا کہ کیا شہداء کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے۔

imran khan

PM Shehbaz Sharif