Aaj News

الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی ہے۔
Published 10 Aug, 2022 01:17pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمرایوب نےممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی۔

تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکازنوٹس بھی کالعدم قراردیا جائے اورالیکشن کمیشن کا2اگست کافیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

pti

ECP

Islamabad

imran khan

Islamabad High Court

Prohibited Funding Case