محمد یوسف نے ننھے باصلاحیت کرکٹر کی کھوج لگالی

Published 10 Aug, 2022 11:45am
By

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازمحمد یوسف کو جس ننھے کرکٹر کی تلاش تھی وہ مل گیا۔

چند روزقبل محمد یوسف نے ایک بچے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی کے پاس بچے کے رابطے کی تفصیل ہے، توشئیرکریں۔

حال ہی میں محمد یوسف نے ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “دو دن پہلے ویڈیو پوسٹ کی تھی اور آج اس بچے سے ملاقات ہوگئی ہے”۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بچے کی اتنی چھوٹی سی عمرمیں صلاحیتیں بہت اچھی تھیں مگرہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں سکھانی کہ آگے چل کروہ ہرفارمیٹ کھیل سکے۔

محمد یوسف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے کہا کہ “بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، یہ ہی بچے آگے چل کرملک کانام روشن کریں گے”۔

ننھے کرکٹر نے محمد یوسف سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی نیٹ پریکٹس بھی کی جبکہ سابق کرکٹرنے انہیں ٹپس بھی دیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.