مکہ مکرمہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش

Published 09 Aug, 2022 11:41pm
By

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں نماز مغرب کے بعد بادل خوب جم کر برسے، بیت اللہ شریف میں بھی موسلادھار بارش نے روح پرور مناظر سے عمرہ زائرین کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔

عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ کیا اور بارش کے برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.