Aaj News

عمران خان پر نا اہلی کی تلوار لٹک رہی ہے: عرفان قادر

ضمنی انتخابات میں تمام 9 حلقوں پر الیکشن لڑنے کا مشورہ عمران خان کو کس نے دیا ہے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان پر آئین کا آرٹیکل 62 (1) کا ایف لگ سکتا ہے
Published 06 Aug, 2022 11:30pm

سابق اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر نا اہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “روبرو” میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ عمران خان کو اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، احتجاج اور جلسے سے حکومت کی مدت ختم کرنا آئینی طریقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کوئی الیکشن نہیں ہوتا، اتحادی حکومت کی مدت 2023 میں ختم ہوگی، دوسری جانب عمران خان پر نا اہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔

سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تمام 9 حلقوں پر الیکشن لڑنے کا مشورہ عمران خان کو کس نے دیا ہے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان پر آئین کا آرٹیکل 62 (1) کا ایف لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف ملیکہ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن سے اتحادی جماعتوں کو واضح مسیج دے چکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد وفاق کو اسمبلی تحلیل کرکے فوری طور انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے لیکن اتحادی جماعتیں حکومت کرنے کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

pti

ECP

imran khan

by-election