Aaj News

بااثر قاتلوں کی تھانے میں ٹک ٹاک، قانون کی دھجیاں اڑا دیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر رانا محمد عمر ملزمان کی سرپرستی کررہا ہے۔
Published 06 Aug, 2022 06:48pm

مبینہ قاتلوں نے تھانے کے اندر ہی ٹک ٹاک بنا کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

مبینہ طور پر سولہ سالہ نوجوان کے قتل میں نامزد بااثر ملزمان نے اوکاڑہ کے تھانہ حویلی لکھا میں ٹک ٹاک بنائی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان علی حمزہ، فیصل اور اطہر پر 16 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزمان کی فائرنگ سے مقتول ندیم کے والد بھی شدید زخمی ہوئے۔

قاتلوں نے حوالات میں دھڑلے سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر رانا محمد عمر ملزمان کی سرپرستی کررہا ہے۔

TikTok

Murder