Aaj News

پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

13 اگست کی شام کارکنان جمع ہوں گے جب کہ رات 12 بجے کے بعد جشن آزادی منایا جائے گا
Published 06 Aug, 2022 06:26pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یومِ آزادی کو دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی نے 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا، 13 اگست کی شام کارکنان جمع ہوں گے جب کہ رات 12 بجے کے بعد جشن آزادی منایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ اسلام آباد میں جلسے سے متعلق مشاورت کی گئی، عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پارٹی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت کے علاوہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا۔

ECP

Islamabad

imran khan

PTI jalsa

Parade Ground