Aaj News

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا ہے
Published 05 Aug, 2022 04:42pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں طاقتور ڈالر کے مقابلے کمزور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 14 روپے 80 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 226 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں دو روپے 65 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 226.15 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

State Bank Of pakistan

USA