Aaj News

‘حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے’

اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے، شیخ رشید
Published 05 Aug, 2022 12:21pm

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں تیل، گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

Islamabad

imran khan

Awami Muslim League