Aaj News

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا
Published 05 Aug, 2022 12:34pm

کراچی سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی 5 سے 10 اگست (6 سے 12 محرم الحرام) تک برقرار رہے گی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خواتین، بچے، بزرگ، صحافی، لازمی خدمات انجام دینے والے افراد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

محرم الحرم میں امن و امان کی برقرار رکھنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

karachi

sindh

Pillion Riding