عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے: بلال اظہر

Published 04 Aug, 2022 05:23pm
By

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی بلال اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ کھلوا کر پیسے وصول کیئے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیرات کے نام پر عوام سے پیسے بٹورے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو جھوٹے دستاویزات جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر التواء رہا جب کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فنانشل ٹائمز کی اسٹوری بھی سامنے آئی، عارف نقوی نے روٹن کرکٹ سے عمران خان کیلئے پیسے اکٹھے کیئے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ برطانیہ کے ایونٹ میں عمران خان نے 21 لاکھ ڈالر بٹورے، جنہوں نے اپنے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ کھلوا کر پیسے وصول کیئے، اب اگر ان کی چوری پکڑی جائے تو یہ عدالتوں سے بھاگتے ہیں۔

بلال اظہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس جعلی صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ تھا جسے الیکشن کمیشن نے جھوٹا ہونے کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے اسی لئے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.