Aaj News

آرمی چیف سے ہالینڈ کے سفیر کی الوداعی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پاکستان، ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ہم باہمی و مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں: آرمی چیف
Published 01 Aug, 2022 10:55pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ہالینڈ کے سفیر کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ سے پاکستان میں متعین ہالینڈ کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ہم باہمی و مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے باہمی تعلقات میں بہتری کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا، ہالینڈ کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

ISPR

COAS

GHQ

Netherlands