Aaj News

ہمارے دور میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ہوئی: شہباز گل

پی ٹی آئی حکومت نے صدی کی بدترین وبا کا مقابلہ کیا لیکن اس کے باوجود ہر شعبے میں مثال کارکردگی دکھائی ملک کی ترقی بڑھی۔
Published 31 Jul, 2022 04:20pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کو بلند ترین اکاؤنٹ خسارا ملا جسے اس وقت کی حکومت نے انتہائی محنت سے بڑھایا تھا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صدی کی بدترین وبا کا مقابلہ کیا لیکن اس کے باوجود ہر شعبے میں مثال کارکردگی دکھائی ملک کی ترقی بڑھی، ٹیکس جمع کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو ہیلتھ کارڈ اور احساس پروگرام دیا، مزدوروں کیلیے لنگر اور پناہ گاہیں بنائیں۔

Twitter

shahbaz gill

Pakistan Tehreek-e-Insaf