Aaj News

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسزکا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
Published 30 Jul, 2022 09:41am

بلوچستان کے ضلع کیچ کےعلاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ سے حوالدار ہدایت اللہ شہید اور نائیک میر محمد زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

حوالدار ہدایت اللہ کی شہادت پر تعزیت کی اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن کے لئے جام شہادت نوش کیا، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی ہونے والے نائیک میرمحمد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ISPR

pakistan army

Balochistan