Aaj News

فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہےکہ کیسے لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے: وزیراعظم

وفاقی وزیر داخلہ سمیت وزیر مملکت مصدق ملک اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے بھی الیکشن کمیشن سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published 28 Jul, 2022 07:37pm

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانے پر الیکشن کمیشن سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف نے تحریر کیا کہ وزیراعظم نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینےکےالزام پر نااہل کردیاگیا جب کہ لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سے کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ عمران خان کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9رٹ پٹیشنز دائر کی گئیں جب کہ 50 بار التوا دیا گیا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت وزیر مملکت مصدق ملک اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے بھی الیکشن کمیشن سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی پریس کانفرنسس میں حکمران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کےکام میں مداخلت نہیں کر رہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن انصاف کرکے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے اور اگر تاخیر ہوئی تو ای سی پی پر سوالات اٹھنے لگیں گے۔

Shehbaz Sharif

ECP

imran khan

Twitter

pti foreign funding case