Aaj News

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا بشارت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔
Updated 28 Jul, 2022 04:28pm

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا بشارت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔ جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کا عمل کل بروز جمعہ سہ پہر 4بجے ہوگا۔

اس سے قبل، بدھ کو پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 روز میں کارروائی کی جائے گی۔

اسمبلی ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مزاری کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد ختم ہو گئی تھی اس لیے ان کیخلاف ایک اور تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

pti

punjab

no confidence motion

deputy speaker