Aaj News

‘کھلی ننگی ناانصافی، یہ کیا کر بیٹھے چیف جسٹس صاحب’

چوہدری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر مریم نواز پھٹ پڑیں
Updated 27 Jul, 2022 07:35pm

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹائے جانے اور چوہدری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر مریم نواز پھٹ پڑیں، اور اپنا سارا غصـہ چیف جسٹس پر نکال دیا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نے لکھا، “غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟”

ن لیگ کی نائب صدر نے عدالتی فیصلے کا ایک حصہ شئیر کرتے ہوئے مزید لکھا، “ کیسے جسٹی فائے کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے! یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟“

مریم نواز کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Chief Justice

Supreme Court

Maryam Nawaz

Chaudhry Pervaiz Elahi

Hamza Shehbaz