Aaj News

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیم میں شرکت کیلئے برمنگھم پہنچ گئی

پاکستان کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نے 2022 کامن ویلتھ گیمز میں کوالیفائی کیا تھا
Published 27 Jul, 2022 11:52am

پاکستان کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی بذریعہ فلائیٹ بیلفاسٹ سے برمنگھم پہنچی۔

قومی ٹیم نے 28 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں کوالیفائی کیا تھا۔

PCB

birmingham

Commonwealth Games