ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 232.93 روپے پر بند

Updated 26 Jul, 2022 04:57pm
By

ملکی تابدلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں تین روپے پانچ پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 232 روپے 93 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 4 روپے 56 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 237 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.