ملک میں سونے کی قدر میں بڑا اضافہ

Published 25 Jul, 2022 05:33pm
By

پاکستان میں ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم دو ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں معمولی اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 725 ڈالر پر آگیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.