Aaj News

ڈالر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، روپیہ مزید سستا

انٹربینک میں ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 229 روپے 88 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے
Published 25 Jul, 2022 05:16pm

ملکی تابدلہ منڈیوں میں ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 229 روپے 88 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 17 روپے 42 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے سے ڈالر 228 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

SBP

State Bank Of pakistan

USA