Aaj News

اللہ کے واسطے ملک عمران خان کو دے دو، اداکارمانی

انسٹاگرام پر ایک وائرل کلپ میں ادکار مانی نے ملک کی موجود سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا
Published 24 Jul, 2022 02:01pm

اداکارہ حرا مانی کے شوہر اور مانی نے ہاتھ جوڑ کر ملک سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی۔

انسٹاگرام پر ایک وائرل کلپ میں ادکار مانی نے ملک کی موجود سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے اپنا والٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ پیسے ختم ہوگئے، تو واپس جانا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسے ختم اس لیے ہوجاتے ہیں کہ ہماری کرنسی بالکل نیچے آگئی ہے۔

ویڈیو میں اداکارمانی نے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ خدا کے لیے ملک عمران خان کو دے دو، وہ 100 کا ڈالر کردیں گے۔

فنکاروں کی بڑی تعدادعمران خان کی سوشل میڈیا پر سپورٹ کرتی ہے۔

pti

imran khan

Mani