شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، تین دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

Updated 23 Jul, 2022 10:46pm
By

شمالی ویزرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں میں آپریشنز کیئے جس میں تین مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپرپیشن کیئے، پہلے آپریشن میں انتہائی مطلوب اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگردوں کو زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے جو فورسز کے خلاف کارروائیوں، معصوم شہریوں کے قتل اور اغوا برائے تاوان میں مطلوب تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.