Aaj English TV

Wednesday, October 29, 2025  
06 Jumada Al-Awwal 1447  

یورپ میں جاری گرمی کی لہر سے 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک

یورپ میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں جاری گرمی کی لہر سے انسانی جانوں کے ضیاع کو “ تباہ کن“ قرار دے دیا۔

ڈبلیو ایچ او کےعلاقائی سربراہ کے مطابق گرمی کی لہر نے صرف یورپی ممالک پرتگال اور اسپین میں 17,00 سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوج نے کہا کہ حالات اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی ایک بڑا بحران ہے، جو انفرادی صحت اورانسانیت کے وجود دونوں کو خطرہ بنا رہا ہے۔

خیال رہے یورپ میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.

WHO

Heatwave

Europe