Aaj News

امریکی خلابازوں کو چند پر قدم رکھے کتنے برس بیت گئے؟

سب سے پہلے انسان کو چاند پر بھیجنے کا دعویٰ کرنے والا ایک ہی ملک ہے
Published 23 Jul, 2022 02:02pm

امریکی خلابازوں کو چاند پرقدم رکھے ہوئے 50 دہائیوں سے ذائد گزرگئیں ہیں۔

دنیا میں چاند پرقدم رکھنے کی بات جب بھی کی جائے گی، تو امریکا انسان کو یہاں بھیجنے کا دعویٰ کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کا جہازاپالو11 تین خلابازوں کو لے کر 53 برس قبل 20 جولائی 1969 میں چاند پراترا تھا۔

جہازمیں خلاباز نیل آرمسٹرانگ، بزایلڈرین اورمائیکل کولنز سوار تھے،جبکہ آرمسٹرانگ کو چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان کا اعزازحاصل ہوا تھا۔

پانچ دہائیاں مکمل ہونے پرامریکی خلائی ایجنسی کے قائم مقام چیف مورخ برائن اوڈوم نے کہا کہ یہ اب تک کی سب سے قابل ذکر پہلی کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے۔

NASA

USA

Moon

Neil Armstrong