وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: 'اسمبلی ممبران کی خرید و فروخت کا بڑا تاجر لاہور میں موجود'
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ہی سیاسی حلقوں میں اسمبلی ممبران کی خرید و فروخت کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
آج نیوز کے مارننگ شو" آج پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہا کہ لاہور میں منڈی لگی ہے، خرید و فروخت کا بڑا تاجر لاہور میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے خرید وفروخت نہیں ہوگی لیکن رقم اتنی بڑی ہے کہ ممبر سوچ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پانچ گھنٹے شجاعت کے گھر بیٹھے رہے،پانچ گھنٹے بیٹھنا آصف زرداری کے مزاج کے خلاف ہے۔
عمران خان کی اداروں کو وارننگ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ سارے اداروں کو وارننگ دے رہا ہوں، اگر پیسے دے کر کچھ کروایا یا عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا، تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا اور پھر لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے پیشکش
دوسری جانب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں وفاداری تبدیل کرنے پیشکش کی گئی۔
رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا کا کہنا ہے کہ انہیں وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 25 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔
آج نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عزت کی خاطر پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی کے پاس نالے کھولنے کے پیسہ نہیں ارکان خرید رہے ہیں، فواد چوہدری
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے لوگوں کو خریدنے کا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کے لئے 50 کروڑ روپے کی آفر دی جا رہی ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ میں نالے کھولنے کے لئے پیسہ نہیں لیکن پھر بھی ارکان خرید رہے ہیں۔
Aaj English












Comments are closed on this story.