امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے

Updated 22 Jul, 2022 01:38pm
By

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہونے کے بعد بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ جو بائیڈن امریکا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اب تک کے سب سے معمر شخص ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 79 سالہ امریکی صدرکو ہلکی علامات کا سامنا ہے لیکن وہ کام جاری رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے معالج کیون او کونر نے جاری بیان میں کہا کہ جوبائیڈن کو تھکاوٹ اور کبھی کبھار خشک کھانسی ہے، جس کی علامات انہیں بدھ کے روز سے محسوس ہونے لگیں تھیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ "اچھا محسوس کر رہا ہوں۔"

انہوں نے21 سیکنڈ کے کلپ میں یہ بھی کہا کہ وہ بہت کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے فرائض کو جاری رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے کوورونا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آشیش جھا نے کہا کہ بائیڈن کا آکسیجن لیول نارمل ہے اور وہ پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو جائے گا، تو وہ عوامی تقریبات میں واپس شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کی دو خوارک لینے کے ساتھ ہی دو مرتبہ بوسٹر شاٹ لگا چکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.